انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچنے پر انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،اس موقع پر ترکیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور اعلٰی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم کے دورے میںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے ، پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے لیڈرز پینل میں شرکت ہوگی ۔ وزیراعظم کی ترک صدر سمیت دیگرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔