English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملتان،9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی

القمر

ملتان : پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان اپنی 9 کزنز کے ساتھ شادی کرلی۔

 اجتماعی شادی کی یہ تقریب سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں دولہوں نے جہیز لینے سے بھی انکار کر دیا۔

 تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے نوجوانوں کے اقدام کو خوب سراہا اور انہیں مثال قرار دیا۔

محمد کاشف، محمد عاصم، محمد امین، محمد نعیم، محمد نوید، محمد راشد، محمد بلال، محمد شہباز اور محمد علی نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ شادی کے موقع پر لڑکی والوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

 خاندانی تقریب میں ایک ہی چھت تلے 9 باراتیں آئیں جبکہ اسی روز اجتماعی ولیمہ بھی منعقد کیا گیا۔ سادہ اور کم خرچ شادی کے اس اقدام کو معاشرے کےلیے مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک ہی خاندان کے 9 دولہوں کو دیکھ کر جہاں باراتیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، وہاں سادگی کے اس منظر نے ہر آنکھ کو متاثر کیا۔

 جوڑوں کے والدین اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ معاشرے کو یہ بتانا ہے کہ اگر ہم اپنی بچیوں اور بچوں کی شادیوں کو آسان بنا دیں، تو کوئی بھی بیٹی اپنے گھر میں نہ بیٹھی رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے