English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

القمر

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مفاہمت کے تناظر میں خطے میں استحکام کی کوششیں تیز ہونے لگی ہیں، جہاں ترکیے نے آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے عملی تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ترکیے بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے حساس اور اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانا عالمی ذمہ داری ہے، جس کے لیے مختلف ممالک کی تکنیکی مہارت درکار ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کے تحت انجام دی جاتی ہیں، جہاں مختلف ممالک کی ماہر ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، لہٰذا ترکیے کو بھی اس عمل میں شریک ہونے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہوگی۔

ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کو ترکیے انسانی ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کے تناظر میں دیکھتا ہے، اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے