English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی سولر برآمدات ترقی یافتہ ممالک میں بھی داخل

القمر

بیجنگ :گزشتہ دنوں توانائی کے عالمی تھنک ٹینک ایمبر کی جانب سے ایک ہمہ گیر رپورٹ شائع کی گئی تھی، جس میں چین کی سولر برآمدات نے نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی خود کو منوالیا ہے۔ نئے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ برآمدات گزشتہ مہینے کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام کی رپورٹ کے مطابق 68 گیگا واٹ سولر ٹیکنالوجی کی ریکارڈ برآمدات دراصل اسپین کی مجموعی سولر صلاحیت سے بھی آگے نکل گئی ہیں اور یہ اگست 2025ءکے پچھلے ریکارڈ سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2026ءمیں50 ممالک نے چینی سولر درآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کیے، جن میں ایشیا اور افریقا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے علاوہ بھارت، نائیجیریا، کینیا، جاپان، آسٹریلیا، یورپی یونین اور آسیان ممالک میں بھی نمایاں نمو ریکارڈ کی گئی۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے