English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراکش میں فوجی مشق کے دوران لاپتہ امریکی فوجیوں میں سے ایک کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری

القمر

مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشق کے دوران لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجیوں میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش تاحال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 27 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ کینڈرک لیمونٹ جونیئر کے نام سے کی ہے، جو رچمنڈ، ورجینیا سے تعلق رکھتے تھے اور ایئر ڈیفنس آرٹلری آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی کی لاش ساحلی چٹانوں سے تقریباً ایک میل دور سمندر سے ملی۔ یہی وہ مقام تھا جہاں دونوں فوجی 2 مئی کو تربیتی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

امریکی اور مراکشی افواج کی جانب سے دوسرے لاپتہ فوجی کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں زمینی، فضائی اور سمندری سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز اور بحری ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں فوجی سالانہ مشترکہ فوجی مشق افریقی لائن 2026 میں شریک تھے۔ اس مشق کا مقصد نیٹو اتحادیوں اور افریقی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کو مضبوط بنانا ہے۔

امریکی فوج کی جانب سے ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے جبکہ دوسرے فوجی کی تلاش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے