
پاکستان کی معیشت بڑی حد تک کپاس اور اس کی مصنوعات کے گرد گھومتی ہے۔ تاہم بدقسمتی سے ، ملک کی کاشتکار برادری گذشتہ برسوں میں فی ایکڑ پیداوار اور روئی کی فصل کے معیار میں نمایاں اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ کپاس کے مینوفیکچررز بین الاقوامی مارکیٹ میں تقابلی فائدہ حاصل کرنے کے لئے معیاری مصنوعات تیار نہیں کرسکے ہیں۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن (KCA) روئی کے موجودہ سیزن میں کپاس کی 10.20 ملین گانٹھوں کی کم پیداوار پر اس قدر پریشان تھی کہ اس نے 15 ملین گانٹھوں کے ہدف کے مقابلے میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تیزی سے گرتی ہوئی کپاس کی صورتحال کو سنبھالنے کیلئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرے۔ کپاس کی فصل کاشت کرنے کیلئے مزید رقبے زیر استعمال لانے کے لئے ایکقابل عمل پروگرام ہنگامی بنیادون پر شروع کیا جائے KCAکے مطابق ، کپاس کی پیداوار میں کمی کا سبب فی ایکڑ پیداوار زیادہ نہ ہونا ، روئی کی کاشت کے والی زمینوں میں گنے کی کاشت اور غیر مصدقہ روئی کے بیج اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی ہے۔ کپاس کی پیداوار اور مقامی صنعتوں میں اس کی کھپت میں تقریبا 5 5 ملین گانٹھوں کا فرق درآمدات کے ذریعے پورا ہوتا ہے۔ روئی کی درآمد پر بھاری اخراجات اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد اکاٹن مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور آنے والے وقت میں اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے برسوں سے ، KCA نے تجاویز پیش کر رکھی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مختلف اد اروں نے ملک میں روئی کی صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کی ہو اور پاکستان کی معیشت میں روئی کے کردار کو اس کے صحیح مقام تک بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کی ہوں۔ مختلف اوقات میں تجویز کردہ پالیسیاں بھی ، کم و بیش ایک جیسی تھیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نتائج مایوس کن رہے ہیں۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ پاکستان اپنی کاٹن سے متعلقہ تمام مصنوعات کی ضروریات کو مقامی پیداوار سے پورا کرتا تھا جب کہ برآمد کیلئے اضافی کپاس بھی ہوا کرتی تھی تاہم گذشتہ کچھ سالوں میں ہماری ملکی پیداوار طلب کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی ہے۔ اوسطا سالانہ مقامی ملوں کی 13 سے 14 ملین گانٹھوں کے درمیان روئی کی اوسط کھپت کے مقابلے میں ، مالی سال -2010مالی سال 2015 کے درمیان اوسطا کپاس کی پیداوار صرف 12.9 ملین گانٹھ تھی جو اس کے بعد سے 10.6 ملین گانٹھوں تک رہ گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران اوسط کمی کی تعدادسالانہ 3-4 ملین گانٹھوں کے درمیان رہی ہے جو ایک کثیر زرمبادلہ خرچ کر کے درآمد کرتے ہیں۔ اگرچہ پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار میں سرفہرست ہے ، ہمیں امپورٹ کوالٹی ٹیکسٹائل مصنوعات کی آمیزش اور پیداوار کے لئے بہترمعیار کی روئی درآمد کرنا ہوگی۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتاہے کہ کپاس کی فصل کم رقبہ اور کم پیداوار کے باعث بھی ہمیں اس کی قلت کا سامنا رہا ہے۔ یہ ہمارے ملک کی معیشت کیلئے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ کپاس ملک کی ایک بہت ہی اہم نقد فصل ہے ، جس نے جی ڈی پی میں 0.8 فیصد اور زراعت کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافے کے علاوہ کسان اور مزدوروں کے ایک بڑے حصے کو روزگار مہیا کیا ہے ۔اس سے ہماری آمدن تقریبا 65 فیصدہے۔ جہاں تک کپاس کی پیداوار بڑھانے اور اس کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کی پالیسیوں کا تعلق ہے ، کے سی اے کی پالیسی تجویزوں کی فہرست زیادہ تر قابل عمل ہے لیکن ان میں سے کچھ پر عمل درآمد مشکل ہے۔ مثال کے طور پر ، کاشتکاروں کو تصدیق شدہ روئی کے بیج مہیا کرنے اور خالص اور غیر مصدقہ کیڑے مار ادویات کے درآمد کے لئے اقدامات کرنا آسان ہے لیکن اس طرح کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا آسان نہیں ہے جب معاشرے میں بدعنوانی کا خدشہ موجود ہے ، قوانین پر عمل درآمد کی بجائے ہر شخص زیادہ سے زیادہ رقم کمانے کا سوچتا ہے۔ہمارے ہاں رائج قوانین کے ذریعے مجرموں کو سزا بہت کم ملتی ہے۔ شرح خواندگی میں کمی کی وجہ سے کسانوں کی صحیح رہنمائی نہیں ہوتی۔ ناقص خدمات اور رہنمائی کا نہ ہونا جدید کاشتکاری کو مشکل بنا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ، کپاس کی پیداوار کے تحت کاشت کو بڑھانا کسانوں کو راغب کرنا آسان نہیں ہے ۔ یہ بات واضع ہے کہ روئی کی کاشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی لازم ہے لیکن جو بھی تجاویز ہیں ان کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ ان پر عمل درآمد کر کے ملک کے وسیع تر مفاد میں نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملک کی معیشت کو مضبوطی اور استحکام کی جانب لے جانا ہے۔ملکی پیداوار اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے ۔ہمارے معاشی پالیسی سازوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی مداخلت نہ کی جائے جس کی وجہ سے بجٹ پر بوجھ میں اضافہ ہو جائے جو کہ پہلے ہی سخت دبا ئومیں ہے۔
