ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیں: ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی کا مقابلہ میزبان ملک ملائیشیا کے امیشن راج چندرن اور جوآخم چوا سے ہوا، جہاں ناصر اقبال اور نور زمان نے یکطرفہ انداز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔
25 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 8-11 اور 5-11 سے فتح اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جبکہ ناصر اقبال اور نور زمان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ماضی میں بھی ایشین اور عالمی سطح پر اسکواش میں اپنی برتری منوا چکا ہے۔ جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے عظیم کھلاڑیوں نے طویل عرصے تک عالمی اسکواش پر حکمرانی کی۔
حالیہ برسوں میں پاکستان دوبارہ اس کھیل میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، اور ناصر اقبال اور نور زمان کی مسلسل کامیابیاں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی سمجھی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
دونوں کھلاڑی ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں اور اتوار کو ہونے والے فائنل میں پاکستان کے لیے ٹائٹل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
