English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو چاہیے نوازشریف کو جانے دیں، چوہدری شجاعت

اللہ نے ان کو سربراہ مملکت بنایا ہے تاکہ وہ انصاف کریں، یہ کلنک کا ٹیکہ اپنے سر نہ لیں
میں ان کو کہنا چاہتا ہوں نوازشریف کو جانے دیں‘ چوہدری پرویز الہٰی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے نوازشریف کو جانے دیں، اللہ نے ان کو سربراہ مملکت بنایا ہے تاکہ وہ انصاف کریں، میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو یہ کلنک کا ٹیکہ اپنے سر نہ لیں، بلکہ نوازشریف کو جانے دیں۔انہوں نے آج یہاں سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے کہنے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں آئے، ہم یہاں ان کو مبارکباد دینے آئے ہیں۔ مولانا نے بڑی جماعت ہونا ثابت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے جمہوریت کی بات کی ہے۔ہم ان کے ساتھ ہیں، میں چاہتا ہوں ملک کے اندر ایک ایسا نظام لایا جائے جو عام عوام کی توقعات پر پورا اترے۔جبکہ ملک میں ایسی قیادت ہوجو عوام کے تمام مسائل کو حل کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتنے بڑے دھرنے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ مولانا صاحب واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کے پیچھے ساری جماعتیں کھڑی ہیں، مولانا اسمبلی کے اندراور باہر واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ان کے سواکوئی اپوزیشن لیڈر نہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتنا بڑا دھرنا ہوا، لیکن اس کے باوجود گولی نہیں چلی، تشد نہیں ہوا، ٹریفک بھی چلتی رہی اور نظم وضبط برقراررہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے