اسکیم 33‘گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میںغیر قانونی ہوٹل کے کمرے اور دکانوں پر کارروائی کی گئی
انہدامی کارروائیاں علاقے کے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹراور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی کی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رہائشی پلاٹس پر کمرشل تعمیرات سمیت دیگر متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہر کردیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پر کمرشل تعمیرات سمیت دیگر متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سر بمہر کردیا،تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈکی ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون کے علاقے جہانگیر ٹائون میں پلاٹ نمبر L-16، پلاٹ نمبر R-1/185اور پلاٹ نمبر R1/68پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت ، کالمز اورپارٹیشن دیواروںکو منہدم کردیا گلشن اقبال کے دیگر علاقوں میں پلاٹ واقع پی آئی ڈی سی سوسائٹی ، سیکٹر 26، اسکیم 33پر غیر قانونی ہوٹل کے کمرے اور دکانوں اورپلاٹ نمبر FL-3,4(5)شمسی کمپلیکس فیزII، سیکٹر 38-A، اسکیم 33پر دیواروں اور پہلی منزل کی تعمیرات منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 447، سی پی برارسوسائٹی بلاک7/8، پر غیر قانونی دکانوں، پلاٹ نمبر B-67، سیکٹر15، ملک سوسائٹی اورپلاٹ نمبر CL-13سے پلاٹ نمبر CL-18تک پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کردیا گیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں علاقے کے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹراور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ امن و امان کی صورت حال کو قابومیں رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔

