English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رات گئے بے گھر لوگوں کو سردی سے بچانے کیلئے کمبل تقسیم

وزیراعلیٰ کی جانب سے این آئی سی وی ڈی اور جناح اسپتال میں لوگوں میں کمبل تقسیم کئے گئے
معروف اداکار فرحان علی آغا وزیراعلیٰ کی مہم میں شامل، لوگوں کی دعائیں ملیں گی، اداکار
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں رات گئے این آئی سی وی ڈی اور جناح اسپتال میں لوگوں میں کمبل تقسیم کئے گئے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سردی سے بچا یا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے، این آئی سی وی ڈی اور جناح اسپتال میں رات گئے لوگوں میں کمبل تقسیم کئے گئے، ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد سوڈھر نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمبل تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے