English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد حیات فٹبال ٹورنامنٹ‘ پہلا سیمی فائنل سول ایوی ایشن نے جیت لیا

کراچی (کرائم رپوٹر)سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات( مرحوم) کی یاد میں سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پہلا شاہد حیات فٹبال ٹورنامنٹ جوکہ مورخہ 5 جنوری تا 12 جنوری تک KMC اسپورٹس کمپلیکس نزد سول اسپتال کراچی میں جاری ہے۔ٹورنامنٹ کا جمعہ کو پہلا سیمی فائنل میچ جوکہ سندھ پولیس اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں کے درمیان KMC اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔مہمان خصوصی ایس پی بلدیہ شہلا قریشی،ایس پی شبیر بلوچ کو مدعو کیا گیا اس موقع پرایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن احمد بیگ بھی موجود تھے۔پہلا سیمی فائنل میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے 4 پلانٹی گول کرکے سندھ پولیس کی ٹیم کو شکست دے کر اپنے نام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے