English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سود کیخلاف قانون لانے کا اعلان

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سود کے خلاف وفاق میں جلد قانون لا رہے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت اور ناموس پر جان بھی قربان ہے،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام ڈٹ کر کھڑے ہیں، حق خودارادیت کے لیے کشمیری لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے، دنیا کے سامنے وزیر اعظم نے کشمیری عوام اور امت مسلمہ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ ہفتے کو اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا۔ ہماری قوم دنیا کی بہترین قوم ہے۔ ہمیں مل کر اپنے ملک کو عظیم الشان بنانا ہے۔عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ مہنگائی کی ذمے دار موجودہ حکومت نہیں۔ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اس جگہ پر آیا۔پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ اسپیکر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قانون سازی کی طرح سود کے خلاف وفاق میں بھی قانون لا رہے ہیں۔صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 یونین کونسلز میں زراعت کے لیے پیکج لا رہے ہیں۔غازی بروتھا متاثرین کے لیے پانی کو جلد بحال کیا جائے گا۔11ارب روپے سے صوابی میں 220 کے وی اے کاگرڈ اسٹیشن منظور کرایا گیا ہے۔صوابی میں ہمیشہ کے لیے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ اسپیکر اسد قیصر نے زروبی میں گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے