English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج صبح سپر ہائی وے پر ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم‘3 افراد ہلاک

زرداری پیٹرول پمپ کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا‘ خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے
پولیس اور ریسکیو رضا کاروں نے ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا‘ متوفین اور زخمی گلستان جوہر کے رہائشی تھے
کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے سپرہائی وے پرتیزرفتاربے قابوڈمپراورسوزوکی میں تصادم،3افرادجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے زرداری پیٹرول پمپ کے قریب مین ہائی وے پرتیزرفتارڈمپراورسوزوکی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں سوزوکی میں سواردوافرادموقع پرجاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیو کے رضاکاروں نے موقع پرپہنچ کرہلاک اورزخمیوں کوفوری طورپرعباسی شہیداسپتال منتقل کیا،اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے دوافرادمیں سے ایک شخص کی شناخت 50سالہ ذوالفقار ولد خدابخش جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، اور زخمیوں میں 60سالہ عبدالستادولد غلام حیدر، 58 سالہ سراج ولد فہیم،45سالہ ارشدولد محمدخان ،50 سالہ اکبر ولداحمداورشمع بی بی شامل ہے ،متوفین اورزخمی افرادگلستان جوہرکے علاقے بٹھائی آبادکے رہائشی تھے کہ سوزورکی میں سوارہوکرجارہے تھے کہ بدقسمتی کے باعث حادثے کاشکارہوگئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی متوفین کے عزیزوقارب کی بڑی تعداداسپتال پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے