English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودیہ سے 85 ہزار 980 پاکستانی ملک بدر

پانچ سال کے دوران پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر سعودی عرب سے نکال دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران 2 لاکھ 85 ہزار 980 پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر ملک بدر کیا گیا۔ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے کی غرض سے سب سے زیادہ پاکستانی جاتے ہیں اوروہاں سے زرمبادلہ (رقوم) پاکستان بھجواتے ہیں۔ ملک بدر ہونے والوں کو رہائشی کارڈ کی مدت ختم ہونے، مفرور، سعودی عرب کے پڑوسی ممالک سے سرحد پار کرکے آنے، زائد المیعاد رہائش اختیار کرنے، عمرہ ویزے پر زیادہ وقت رہائش اختیار کرنے، مخصوص پیشے کے بجائے دوسرے کام کرنے، اجازت کے بغیر حج کرنے، چوری میں ملوث ہونے، منشیات سپلائی یا منشیات کے استعمال کرنے و دیگر وجوہات پر واپس بھجوایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2015ء میں ریاض سے 10 ہزار 826، جدہ سے 51 ہزار 107 پاکستانیوں کو واپس بھجوایا گیا۔ 2016ء میں ریاض سے 11 ہزار 693 اور جدہ سے 46 ہزار 996 پاکستانیوں کو واپس بھجوایا گیا۔ 2017ء میں ریاض سے 6 ہزار 662 اور جدہ سے 65 ہزار 932 (ان میں ایمنسٹی اسکیم) بھی شامل ہے۔ 2018ء میں ریاض سے 20 ہزار 611 اور جدہ سے 36 ہزار 336 جبکہ 2019ء میں ریاض سے 11 ہزار 284 اور جدہ سے 24 ہزار 533 پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر واپس پاکستان بھجوایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے