صوبے ہنان کے قصبے شائو پانگ کے ایک فارم پر 17 ہزار 828 مرغیاں تلف کردی گئیں
بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے بعد برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ چین کی وزارت زراعت کے مطابق چین کے صوبے ہنان کے قصبے شائویانگ میں مرغیوں کے فارم میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایچ ۔5‘ این۔1برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ۔ فارم میں موجود 4500 مرغیاں برڈ فلو سے مرگئی ہیں جبکہ17ہزار سے زائد مرغیاں تلف کردی گئیں۔ حکام کے مطابق ایچ۔5‘این۔1برڈ فلو سے دنیا بھر میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ عالمی برداری برڈ فلو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوگئی تھی تاہم اسے دوبارہ ختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

