English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور: شدید بارشوں کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

بارشوں نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیز آندھی اور طوفان کے نتیجے میں شانگلہ اور تورغر کے درمیان رابطہ پل ٹوٹ گیا جبکہ رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں کے باعث 3 مکانات کو نقصان پہنچا تاہم دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے