ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت کے درمیان پانی پر جنگ کا خدشہ ہے، سابق امریکی سفیر

دنیا کو اس وقت ماحولیات، ٹیکنالوجی اور ملکوں کے اندرونی مسائل کا سامنا ہے ، کیمرون منٹر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ کا خدشہ ہے ۔اسلام آباد میں منعقدہ عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ دنیا کو اس وقت 3 اہم مسائل کا سامنا ہے جو ماحولیات، ٹیکنالوجی اور ملکوں کے اندرونی مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا منافع کم ہوتا جا رہا ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی معیشت کا دارومدار ٹیکسٹائل کی بجائے ٹیکنالوجی پر کرنا ہوگا جب کہ پاکستانی نوجوانوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سے متعلق مہارت حاصل کرنا ہوگی۔سابق امریکی سفیر نے کہاکہ بطور امریکی سفیر پاکستان کے مسائل سے اپنے ملک کو آگاہ کیا، میرے نزدیک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں