English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرا افغان مذاکرات کی ٹیم کا اعلان جلد ہوگا، ترجمان افغان صدر

القمر

کابل(اے پی پی) افغان صدر کے معاون ترجمان دعویٰ خان میناپال نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم طے کرنے کے بارے میں افغان حکومت کی سیاست دانوں سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات وائس آف امریکا کی افغان سروس کی پشتو ٹیم کے ساتھ انٹرویو میں کہی ہے۔ مذاکراتی ٹیم کے اعلان کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت مذاکراتی ٹیم کی فہرست کو حتمی شکل دے رہی ہے اور چند سیاست دانوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ یہ سیاست دان افغان حکومت کو اپنی مشاورت سے نوازیں گے تاکہ حکومت مذاکراتی ٹیم کا باضابطہ اعلان کرے۔میناپال نے بتایا کہ حکومت کا کانٹیکٹ گروپ مذاکرات کے مقام کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جونہی ہمیں سیاست دانوں سے ہونے والی مشاورت کی تفصیل ملے گی حکومت مذاکراتی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔صدر اشرف غنی کے معاون ترجمان نے کہا کہ امریکہ طالبان سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں سہولت کار کا کردار ادا کرے گا، تاہم اس کا قانونی اختیار حکومت افغانستان ہی کے پاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے