نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 30 اپریل تک مزید لاک ڈائون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں لاک ڈائون کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،لاک ڈائون میں اضافے کا فیصلہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے تاہم لاک ڈائون کا باقاعدہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں دو ہفتوں پر مشتمل لاک ڈائون منگل 14 اپریل کو ختم ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 504 ہوگئی ہے اور 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 290 ہوگئی ہے۔
