ترک حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاٶ کو روکنے کیلئے استنبول سمیت ملک کے بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی حکومت نے ملک کے 31 صوبوں میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے، اس دوران کسی شخص کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترک وزارت ڈاخلہ کے مطابق بیکریز ، میڈیکل اسٹورز اس کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ترکی میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 52ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
