English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں کورونا کے پیش نظر شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار

القمر

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں شہری ہر صورت ماسک کا استعمال کریں ،کسی بھی کپڑے، مفلر یا چادر سے بھی منہ ڈھانپ سکتے ہیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ملازمت،کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کے طبی معائنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے