دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور اپنے اندر لامحدود، ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے دورانیے کی بات کی جائے تو ناروے میں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ 20 گھنٹے ہے۔
برطانیہ میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 18 گھنٹے ہے جبکہ کینیڈا اوراٹلی میں روزے کا دورانیہ17 گھنٹے ہے۔
امریکا اورجاپان میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہے جبکہ چلی،آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ساڑھے 11 گھنٹے ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کو عالمی وبا کورونا وائرس نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے تاہم موذی مرض کے پھیلائو کے پیش نظر طبی ماہرین نے سماجی فاصلہ رکھنے کو کہا ہے، اسی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمان اس ماہ مقدس میں اجتماعی سحروافطار اور اجتماعی عبادات سے پرہیز کرتے ہوئے گھروں میں ہی عبادات کررہے ہیں۔
