English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں ہتھیار جمع کروانے والوں کیلیے2 سال تک عام معافی کا اعلان

القمر

کینیڈا میں ہتھیار جمع کروانے والوں کو 2 سال تک عام معافی دینے کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی اعلان کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ہتھیارجمع کروانےوالوں کےلیے2سال تک عام معافی دی جائے گی۔

جسٹن ٹروڈو  نے کہا کہ کینیڈاکوایسےہتھیاروں سےکوئی فائدہ نہیں اورنہ ہی ان کےلیےکوئی جگہ ہے، پارلیمنٹ ہتھیارجمع کروانےوالوں کوتلافی دینےکےلیےقانون سازی کرےگی۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں فائرنگ  اور پرتشدد واقعات میں کمی لانے کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے، ملک میں سیکورٹی کے نظام کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے