English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں ساڑھے 3 لاکھ مزدور بے روزگار

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکابندی کے نتیجے میں ساڑھے 3 لاکھ فلسطینی محنت کش بے روزگار ہوگئے۔ فلسطینی عوامی کمیٹی کے سربراہ جمال خضری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں اور مسلسل ناکابندی کے باعث نہ صرف غزہ بلکہ غرب اردن میں بھی مزدوروں کے روزگار چھن گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے فلسطینیوں کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔ انہوں نے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدور طبقے کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرے، تاکہ غزہ اور دیگر علاقوں میں بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کم کی جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے