کابل( آن لائن ) افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان اور فوج کے درمیان جھڑپ میں 15 جنگجو اور 5اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کی فوجی چیک پوسٹ پر 2 درجن سے زاید طالبان نے دھاوا بول دیا، دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی کے مطابق 15 طالبان کومارنے اور 10 کوزخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان کے مطابق 5اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے افغان فوج کے ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 20اہلکار ہلاک اور 10سے زاید زخمی ہوئے ہیں جب کہ طالبان کو کم نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ادھر بلخ کے گورنر کے ترجمان نے بھی 15سے زاید افغان اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پسپا ہوگئے تاہم وہ دوبارہ واپس آئیں گے اس لیے صوبے میں مزید فوج تعینات کی جائے۔دریں اثنا اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور صدارت کے ایک اور دعویدار عبداللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ طے پاگیا ہے ۔
افغان طالبان اور فوج میں جھڑپ،ہلاکتوں کے متضاد دعوے
القمر
