سری نگر/وزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر سے AGMUT کیڈر سے تعلق رکھنے والے تین آئی اے ایس افسران کو فوری طور پر اروناچل پردیش تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم نامے کے مطابق محمد اعجاز (AGMUT: 2012)، ہرویندر سنگھ (AGMUT: 2019) اور شیشیر گپتا (AGMUT: 2020)کو اروناچل پردیش منتقل کرکے وہاں تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کو حکم جاری ہونے کی تاریخ سے15 دن کے اندر ریلیوکیا جائے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتیاں مجاز اتھارٹی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہیں اور **اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گی۔