لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے اپنی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل نے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے، وکیل کے ذریعے پیر کو اپیل کیے جانے کا امکان ہے، پی سی بی اپیل سننے کے لیے ایڈجیوڈیکیٹرکی تقرری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سزا میں کمی کے لیے پر امید ہیں، عمر اکمل چھ ماہ سے ایک سال کی سزا کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عمر اکمل 19فروری 2023 تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلہ پی سی بی کو جمع کروا دیا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد گئی ہے ۔ پابندی 20فروری 2020یعنی عمر اکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہو گی۔ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
عمر اکمل کا سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ وکلاء سے مشاورت شروع
القمر
