English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈریم پیئر مہم عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی بہترین قرار

القمر

لاہور(جسارت نیوز)سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم میں وزیراعظم پاکستان اور 1992ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کی جوڑی مقبول ترین آل رانڈر پیئر بن کر ابھری ہے۔پی سی بی ڈیٹلر مہم کی آل رائونڈر کٹیگری میں کل 8لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین متحرک نظر آئے جنہوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان اور شاہد آفریدی کی تصوراتی جوڑی کو خوب سراہا۔اس دوران شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی جب کہ عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی تیسرے نمبر پر مقبول قرار پائی۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔راشد لطیف نے عمران خان اور شاہد آفریدی، باسط علی نے عمران خان اور وسیم اکرم جب کہ وہاب ریاض نے عبدالرزاق اور اظہر محمود کی جوڑیوں کو اپنے اپنے ڈریم پیئر کے طور پر چنا۔ 29 اپریل سے جاری مہم میں اس سے قبل 1990کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل اوپننگ جوڑی مہم کے پہلے حصہ میں مقبول ترین رہی۔مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف کا ڈریم پیئر سب سے مقبول جوڑی رہا۔فاسٹ بولرز کے ڈریم پیئرز میں ٹو ڈبلیوز کی جوڑی نے مقبولیت کے تمام گذشتہ ریکارڈز توڑے جب کہ اسپنرز کی کٹیگری میں گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی اسپن جوڑی کو مقبول ترین قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے