اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں بھارتی مظالم کیخلاف استقامت اور جواں مردی پر سلام تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دی اور مظلوم کشمیری عوام کی بہادری، استقامت اور جواں مردی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Wishing a special Eid Mubarak to Kashmiris in IOJK, and admiration for their patience and courage during the inhumane lockdown and continuing oppression by Indian Occupation forces.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2020
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مقبوضہ وادی کےعوام بھارتی فوج کی بربریت کا ہمت اور جواں مردی سے سامنا کر رہے ہیں اور کئی ماہ سے جاری غیر انسانی محاصرے اور لاک ڈاؤن کے دوران مظلوم کشمیریوں نے صبر و استقامت کا مظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے وادی بھر میں سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا اور کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا اور آج عید الفطر کے موقع پر بھی کشمیریوں کو اپنے مذہبی تہوار کے منانے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔
