English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

القمر

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں رات یا صبح میں بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے