برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایک بار پھر اپنے نیٹو اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا 2 فیصد دفاع کے لیے مختص کریں۔ انہوں نے برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں ہمارے اتحادیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ضروری ہے کہ وہ اسے اپنی مجموعی آمدنی کے 2فیصد تک بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں امریکی فوج کی موجودگی ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر نیٹو سیکرٹری جنرل نے متنبہ کیا کہ کورونا وائرس سے قبل کے دفاعی مسائل ختم نہیں ہوئے ہیں۔
امریکا کا نیٹو ممالک سے آمدن کا 2 فیصد دینے کے مطالبے کا اعادہ
القمر
