English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا عید پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

القمر

حکومت کی جانب سے عیدالضحی کے موقع پر صرف ایک چھٹی دیئے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے جس کے بعد فیصلہ کیاگیا  ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

اس حساب سے چھٹیاں تو عید کے تین دن ہی ہوں گی لیکن عملی طور پر صرف جمعہ کو سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی کیوں کہ ہفتہ اور اتوار تو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے