English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی فوجی اور سرکاری حکام پر بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام

راولپنڈی: پاکستانی فوجی اور سرکاری حکام پر بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگالیا، دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکہ دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبرحملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز (معیاری طریقہ کار) کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتہ لگانے اور سائبرسیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے