English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختون خوا میں پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا

القمر

 اسلام آباد: خیبر پختون خوا میں پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے.

مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاوجینگ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں دو پودے لگا کر پاک چین دوستی شہرکاری مہم کا آغاز کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے کامران بنگش نے کہا کہ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں 20 ہزار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو فروغ دینا ہے۔ چین کے ساتھ دوستی کرنے کے لیے ہم نے ہر قدم اٹھایا۔ ہم نے یہ بات زہ نشین کرلی ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہے گی۔ ہم چین کے تجربات سے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے