English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی نیٹ بال ٹیم کو ایشین گیمز میں بھجوانے کیلیے اقدامات کیے جائیں

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین نیٹ بال ٹیم کی کپتان قرۃ العین نے کہا ہے کہ حکومت قومی نیٹ بال ٹیم کو ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں شرکت کے لئے بھجوانے کیلئے اقدامات کرے۔ ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز آئندہ سال 21 سے 30 مئی تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان نے نیٹ بال میں بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ بال کو تھائی لینڈ میں آئندہ سال مئی میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز شامل کیا گیا ہے اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو شرکت کا دعوت نامہ بھی موصول ہو چکا ہے۔ قرۃ العین نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر قومی نیٹ بال ٹیم کو ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں شرکت کے لئے بھجوانے کیلئے اقدامات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹ بال کا کھیل پاکستان میں مقبولیت اختیار کر چکا ہے اور یہ کھیل تعلیمی اداروں میں عام کھیلا جا رہا ہے اور طلبا و طالبات اس کھیل کو شوق سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سہولیات فراہم کرے تو بین الاقوامی سطح پر مزید میڈلز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے