English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنسی زیادتیوں کے خلاف جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے باہر دھرنا

القمر

 لاہور: سانحہ موٹر وے سمیت ملک میں خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات اور پنجاب میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب تک مارچ کرکے مال روڈ پر دھرنا دے دیا۔

جماعت اسلامی کے کارکن فیصل چوک میں جمع ہوئے اور نمازظہر کی ادائیگی کے بعد وزیراعلی ہاؤس کی طرف مارچ کیا جہاں انہوں دھرنا دے دیا۔

دھرے میں ہزاروں مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔ مظاہرین موٹروے کیس کے ملزمان سمیت جنسی زیادتی کے دیگر ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شرکاء نے سانحہ موٹروے اور امن و امان کی بدترین صورتحال کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔

ایوان وزیراعلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹر کیننن بھی طلب کرلی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے