English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی اسپین میں گرفتار

کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو اسپین پولیس گرفتار نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان میکافی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق جان میکافی پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے۔ میکافی نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی۔

جان میکافی کو اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ وہ امریکی شہری ہیں۔ میکافی کی امریکا منتقلی ابھی باقی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الزام ثابت ہونے پر جان میکافی کو 5 سال تک ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے