English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیمنٹ کی برآمدات اور فروخت میں اضافہ، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد: سیمنٹ کی برآمدات اور فروخت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اکتوبر 2020میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ 5.735 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات اور فروخت میں اضافہ ہوا ہے  جبکہ وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2020میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ 5.735 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں عبدالرزاق داؤد نے لکھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مقامی فروخت میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا ہے جو حوصلہ افزا عمل ہے اور اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیربرائے تجارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات 32.86 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں ہے جبکہ  گذشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 27.62 ملین ڈالررہی تھیں اور جولائی تا اکتوبرسیمنٹ کی برآمدات10.8 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 105.18 ملین کی ڈالر تک بڑھ گئی ہے اور گذشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 94.97 ملین کی ڈالر رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے