English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع کیماڑی کی تشکیل سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع میونسپل کارپوریشن کیماڑی کی تشکیل کو چیلنج کردیا۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کے ضلع غربی کے اراکین سندھ اسمبلی نے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان ضلع کیماڑی کی تشکیل کو بھی عدالت عالیہ میں چیلنج کر
چکی ہے، ڈی ایم سی کیماڑی کی تشکیل سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جبکہ ڈی ایم سی کیماڑی کی تشکیل سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متصادم ہے، ضلع کیماڑی کی تشکیل کے حوالے سے معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے، صوبائی حکومت نے ڈی ایم سی کیماڑی اور اثاثہ جات کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو کہ بد نیتی پر مبنی ہے لہٰذا استدعا ہے کہ دونوں نوٹیفکیشن کو فی الفور معطل کیا جا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے