چین میں مسلسل چھٹے روز100 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ امریکی حکام نے فروری کےآخر تک ملک میں کورونا اموات5 لاکھ تک پہنچنےکاخدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکا میں گزشتہ روز کورونا کے 1 لاکھ 74 ہزارسےزائدکیسز او 1846 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فروری کے آخر تک ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 5 لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یورپ سمیت دیگرممالک سےبرطانیہ آنےوالوں کےلیےمنفی کورونارپورٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے برطانیہ میں کوروناسےمزید671اموات،تعداد89ہزار261ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا میں رواں برس بھی بین الاقوامی سرحدوں کی مکمل بحالی کا امکان کم ہے جب کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے زمینی سرحدیں بند کر دی ہیں اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
دنیا بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 9 کروڑ 54 لاکھ سےزیادہ ہوگئی۔ کورونا سے 20 لاکھ 39 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئیں، دنیا بھرمیں 6 کروڑ 81 لاکھ سےزائد افراد کورونا سےصحتیاب ہوچکے ہیں۔
ترکی میں کوروناسےمزید165اموات،تعداد23ہزار997ہوگئی، جرمنی میں کورونا سے مزید 319 اموات اور تعداد47ہزار 440 ہو گئی۔

