English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بھر میں صحت وصفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے،عمران قریشی

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدر آباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں صحت وصفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے۔ خاص طور پر حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والے تعفن سے لوگ بیمار ہورہے ہیں جبکہ شہر کی بیشتر شاہراہوں پر سیوریج کا گندا پانی جمع رہنا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ حیدر آباد، میونسپل کمیٹی قاسم آباد کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر انتظامیہ لوٹ مار میں مصروف ہے جس کی وجہ سے صحت وصفائی کے تمام معاملات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیوریج کا پانی دکانوں اور گھر میں داخل ہورہا ہے۔ مسجد کے قریب جمع رہنے والے سیوریج کے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو بھی نماز کے لیے مسجد جانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر بلدیات بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کیخلاف نہ تو کارروائی کررہے ہیں اور نہ ہی انہیں صحت وصفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے احکامات دیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل میئر اور ڈپٹی میئر کی موجودگی میں یہی صورتحال تھی اور اب بہتری آنے کے بجائے مزید صحت وصفائی کے حوالے سے صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے