ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس، افغان عبوری حکومت میں طالبان کو بھی نمائندگی دی جائے

تمام قریقین پر مشتمل افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کی امریکی  انتظامیہ کی  تجویز کے بعد خطے کی ایک اہم طاقت روس نے بھی  افغان عبوری حکومت میں طالبان کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس ضمن میں  روسی دفترِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے  کہ افغانستان کی پُرامن سیاسی حکومت میں طالبان کو ضم کرنے سے خطے کے کئی مسائل حل ہوسکیں گے ، اس حوالے سے  ایک اہم پریس کانفرنس 18 مارچ کو منعقد کی جائیگی۔

ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عبوری اتحادی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ افغان مصالحتی مذاکرات کے دوران خود افغانی وفود  کو کرنا چاہیے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عبوری جامع انتظامیہ کا قیام اور اس میں طالبان کی شمولیت افغانستان کے مسئلے کا منطقی حل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق روس کے زیر اہتمام 18 مارچ کو  منصوبہ کردہ  پریس کانفرنس میں طالبان کے نمائندوں سمیت متعدد ہمسایہ  ممالک کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے اس پیش رفت کو یکم مئی کو غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں