English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل میں 12 سالہ نتن یاہو دور کا خاتمہ

القمر

اسرائیل میں مستقبل ہے اور یمینہ سیاسی جماعتوں کی قیادت میں قائم ہونے والی مخلوط حکومت کی جانب سے اعتماد کا ووٹ ملنے پر 12 برسوں سے جاری وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  کا دور اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

رائے دہی کے نتیجے میں 120 رکنی  پارلیمنٹ  میں 60 ممبران کی حمایت سے مخلوط حکومت اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئی۔  نتن یاہو  مارچ 2009 سے بر سر اقتدار تھے۔

رائے دہی کے بعد نئے وزیر اعظم نفتالی  بیننٹ  اور مخلوط حکومت کے وزرا نے  حلف اٹھایا ۔

بیننٹ دو برسوں تک وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہیں گے تو بعد میں اقتدار کی حصہ دار’’ مستقبل ہے‘‘ پارٹی کے لیڈر لاپیڈ  اس عہدے کو سنبھالیں گے۔

اقتدار   کی سیاسی جماعتوں میں بعض نظریاتی تضادات کے باعث   مخلوط حکومت کے کب تک  اپنا کام جاری رکھ سکنے پر بھی بحث ہو رہی ہے۔

دریں اثنا امریکی صدر جو بائڈن نے نومنتخب اسرائیلی وزیر اعظم بیننٹ کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق  بائڈن نے  امریکہ اور اسرائیل کے  تعلقات اور اسرائیل کے تحفظ کی اہمیت  پر زور دیا ہے۔  لہذا نئی حکومت کے ساتھ بھی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے   کے عزم کو جاری رکھا جائیگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے