English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے نجی شعبے میں‌ چینی تاجروں نے سرمایہ کاری کم کر دی

القمر

پاکستان کے نجی شعبے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران پہلے کے مقابلے
میں 33 فیصد کم سرمایہ کاری کی گئی اسٹاک مارکیٹ سے ساڑھے 28 کروڑ ڈالر نکل گئے۔

غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں صنعتی شعبے اور اسٹاک مارکیٹ میں ڈالر لگانے کم کر دئیے۔ اسٹیٹ
بینک کے مطابق مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران پاکستان میں نجی شعبے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی
حجم 1 ارب 46 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں 2 ارب 18 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سرمایہ
کاری ہوئی تھی۔

روان سال جولائی سے مئی کے اختتام تک صنعتی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 1 ارب 75
کروڑ 17 لاکھ ڈالر رہا۔ اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر نکالے
گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے عالمی مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت کے باعث رواں مالی سال حکومتی
بانڈز میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 45 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔ اس کا شامل کر کے مجموعی غیر ملکی
سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 92 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال بھی نجی شعبے میں سب سے زیادہ 72 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری چینیوں نے
ہی کی تاہم چین کی سرمایہ کاری بھی گزشتہ سال سے 13.6 فیصد کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے