وزیرِ صحت فخرالدین قوجا کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ عمل میں ایک دن میں 15 لاکھ 38 ہزار ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزیر قوجا نے کل اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ویکسینشن کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتا ہے، طبی عملے نے اس دورانیہ میں سب سے زیادہ اس جملے کو دہرایا،’ اگلا مریض‘ اس مختصر سے جملے سے کیا اس عظیم کام کو بیان کیا جا سکتا ہے۔
