شام میں چشمہ امن کاروائی علاقے میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائے پی جی کے 4 دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاہے کہیں بھی کیوں نہ ہو ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کی ایک بھی نہیں چلنے دیں گے۔ ہمارے بہادر کمانڈوز نے چشمہ امن کاروائی کے علاقے میں حملے کی کوشش کرنے والے پی کے کے / وائے پی جی کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
