English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان کی ہوائی فائرنگ سے 17 افراد جان بحق

القمر

  طالبان  کی   پنجشیر میں شدید لڑائی کے بعد فتح یابی کے دعوے پر کابل میں ہوائی فائرنگ سے  17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے پنجشیر میں فتح کے دعوے کے بعد کابل ہوائی فائرنگ سے گونج گیا۔ پنجشیر فتح کرنے کی خبر کی تسدیق نہ ہونے کے باوجود طالبان مسلسل ہوائی فائرنگ کر کے جشن مناتے رہے۔

41 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے تو  زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ہوائی فائرنگ سے اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں طالبان جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں جو ہتھیار اور گولہ بارود آپ کے ہاتھ میں ہے اسے ضائع کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ سرد گولیاں عام شہریوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اس لیے بلا ضرورت گولی نہ چلائیں۔

طالبان کی مقامی قیادت کی جانب سے پنجشیر کو فتح کرنے کے دعوے کے 20 گھنٹوں کے بعد بھی آزاد ذرائع یا طالبان کے ترجمانوں سے حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جب کہ مزاحمتی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جارہی ہے اور طالبان کو وادی میں داخل ہونے میں ناکامی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے