English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی انجیوگرافی مشینیں خراب، عوام پریشان

القمر

کوئٹہ کے دونوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی انجیوگرافی مشینیں کئی ماہ سے خراب، مریض نجی اسپتالوں سے انجیو گرافی کرانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے دونوں بڑے سرکاری اسپتالوں سول اور بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کی انجیو گرافی مشینیں 3 ماہ سے خراب ہیں، جس کی وجہ سے عوام نجی اسپتالوں سے مہنگی انجیو گرافی کرانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینوں کی درستگی کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھ چکے ہیں، ان کی مرمت پر ایک کروڑ 80لاکھ روپے پر خرچہ آئے گا۔

سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکٹر جاوید کا کہنا تھا کہ مشینیں خرابی ہونے سے نہ صرف مریض بلکہ اسپتال کا عملہ بھی پریشان ہے۔ سول اپستال کی  اینجیو گرافی مشین گزشتہ 3 ماہ سے خراب ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو ایک سمری بھی لکھی گئی ہے جس میں ان سے مشینیوں کی مرمت کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب سول اور بی ایم سی میں علاج کی غرض سے آنے والے مریض اور ان کے تیمار دار پریشان ہیں کہ کب مشینیں درست ہوں گی اور کب انہیں نجی طور پر انجیو گرافی کرانے کی بجائے سرکاری طور پر انجیو گرافی کرانے کی سہولت میسر ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے