English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی ایشیا میں پھر کشیدگی، امریکی حملے کے خلاف ایران کی کارروائی، کویت اور بحرین میں امریکی ٹھکانوں کا بنایا نشانہ

القمر

مغربی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ معاہدے اور مذاکرات کی باز گشت کے دورن امریکہ کی جانب سے ہفتے کے روز ایران کے خلاف کئے گئے حملے پر ایران کی آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے 8 فوجی ٹھکانوں پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکہ کی طرف سے کی گئی جارحانہ کارروائی کا جواب ہے اوراسے انہوں نے ’فیصلہ کن جواب‘ کہا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ’فوجی آپریشن مکمل کرنے‘ کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ کو جنگ دوبارہ شروع کرنے پر مجبور کیا گیا تو ’اسلامی جمہوریہ کا وجود ختم ہوسکتا ہے۔‘.اسرائیل کی امریکہ کو دھمکی، وہ تنہا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے!.امریکہ نے ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی۔ یہ حملہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد کیا گیا۔ اس سے 2 ہفتے قبل طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پھر بڑھ گئی ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ایک صبح تقریباً 4.30 بجے پناما کے جھنڈے والے تیل ٹینکر ’ایم ٹی ککو‘ پر یکطرفہ ڈرون حملہ ہوا۔ یہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے قریب 2 ملین بیرل سے زیادہ خام تیل لے کر گزر رہا تھا۔ امریکہ نے اس حملے کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔.دریں اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صدر کی ہدایت پر یہ فوجی کارروائی کی گئی ہے۔ سینٹکام کے مطابق ایک دن پہلے بھی ایران سے متعلق حملے کے جواب میں امریکہ نے کارروائی کی تھی تاہم ایران کو جنگ بندی کی پاسداری کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس کے باوجود ایرانی فورسز نے پھر ایک ڈرون حملہ کیا، جس کے بعد امریکہ نے دوبارہ فوجی کارروائی کی۔.خبروں کے مطابق امریکہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ ساحلی ریڈار اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی فوج نے کہا کہ یہ کارروائی صرف اور صرف جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے جنوبی ایران کے جزیرے سیریک پر زور دار دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ علاقہ آبنائے ہرمز کے بہت قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ قشیم جزیرہ کے ایک گاؤں کو بھی امریکی میزائلوں نے نشانہ بنایا۔ امریکی فوجی کارروائی کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایران کو سخت دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر ایران کے میزائل، ڈرون اسٹوریج اور ریڈار تنصیبات پر حملہ کیا۔.ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پھر بڑھی، رڈار ٹھکانوں پر بمباری سے تہران چراغ پا.اس دوران ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بتایا کہ امریکی حملوں کے جواب میں یہ آپریشن دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان کیا گیا اس میں ان کی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے مل کر کام کیا۔ نشانے پر 8 اہم امریکی فوجی ٹھکانے تھے جن میں کویت کا علی السلیم ایئربیس اور بحرین میں موجود امریکہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈ کواٹر شامل ہیں۔ آئی آر جی سی نے کہا کہ ان تمام تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے تباہ کیا گیا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ حملہ اس لیے کیا کیونکہ دشمن اس سے قبل ایرانی پانیوں میں 5 ساحلی چوکیوں پر حملہ کر چکا ہے۔ ایران نے اس حملے کو ایک مشکوک جہاز کو روکنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔.قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے