سری نگر/مرکزی وزیر کیرن رجیجو نے سری نگر ایئرپورٹ پہنچنے کے فوراً بعد حضرت بل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وقف ڈے 2026 کے موقع پر وقف ریوائیول فوٹو میوزیم، خواتین کے لیے مخصوص نماز ہال اور گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، افتتاحی تقریب کے دوران جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی بھی مرکزی وزیر کے ہمراہ موجود تھیں۔
اپنے دورے کے دوران کیرن رجیجو جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کریں گے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کیرن رجیجو نے کہا کہ سری نگر کی گرمجوشی، خوبصورتی اور مہمان نوازی ہر دورے کو یادگار بنا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس خوبصورت خطے میں مختلف تقریبات میں شرکت کرنے اور یہاں کے لوگوں سے ملاقات و تبادلۂ خیال کے منتظر ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments